حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے پاکستان کے علاقے پاراچنار میں شیعوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی اور حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ شیعیانِ پاکستان کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے۔
پیغام کا متن درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
پاراچنار پاکستان میں پیش آنے والے واقعات، جو بدقسمتی سے پہلے بھی رونما ہو چکے ہیں، انتہائی افسوسناک ہیں۔
ضروری ہے کہ حکومتِ پاکستان ان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے جو ملک کی سلامتی اور اتحاد کو نقصان پہنچا رہے ہیں، مسلمانوں، بالخصوص شیعہ برادری کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور ان دردناک واقعات کی روک تھام کی جائے جن کے مرتکب دشمنان اسلام کے ایجنٹ ہیں۔
میں اس اندوہناک ظلم کی مذمت کرتے ہوئے دعا کرتا ہوں کہ خدا وندعالم علاقے کے تمام عزیزوں اور شیعوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔
حسین نوری ہمدانی